کندھ کوٹ ضلع بھر میں امن و امان قائم رکھنے میں ایس ایس پی سید اسد رضا شاہ کردار کو سراہایا گیا

 
0
861

ایس ایس پی کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرائیل کرنے والوں کے گھیراء کی دھمکی دے دی
کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن مغویوں کی بازیابی کے لیئے ایس ایس پی نے اپنا کردار ادا کیا ہے، شہری
ایس ایس پی سید اسد رضا شاہ کی کردار کشی اور اپنے مفادات کے لئے ان کے خلاف سوشل میڈیا اور ٹرائل کرنے والوں کی گہرائیوں کریں گے ۔ شہریوں اور اہل علاقہ نے مفاد پرستوں کو چتاونی دے دی

تنگوانی 15 جون 2020 (ٹی این ایس): کندھ کوٹ ضلع بھر میں امن و امان قائم رکھنے اور کچے میں متعدد علاقوں میں ڈاکوں کے خلاف آپریشن کرنے اور ڈاکوں کو نست نبوت اور ڈاکو کو بھاگنے پر مجبور کرنے والے ایس ایس پی سید اسد رضا شاہ کے خلاف ہونے والی سوشل میڈیا ٹرائل پر شہری بھڑک اٹھی ۔ شہریوں نے اپنی مفادات کی خاطر ایس ایس پی سید اسد رضا شاہ کو تنقید کی نشانہ پر بنانے پر شہریوں نے کندھ کوٹ تنگوانی غوثپور کرم پور سمیت مختلف دیہاتوں کے لوگوں نے سوشل میڈیا ٹرائل کرنے والے مفاد پرستوں کے گھیراؤ کرنے کی دھمکی دے دی ۔ شہریوں نے کہا کہ چند مفاد پرست لالچی انسان اور ڈکیتوں کے یار ایس ایس پی سید اسد رضا شاہ کے خلاف سوشل میڈیا ٹرائل کرکے اور انہیں کندھ کوٹ سے ہٹانا چاہتے ہیں جس کی ہم صرف لفظوں میں مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی سید اسد رضا شاہ کی وجہ سے سندھ میں امن و امان برقرار ہے ۔ انہونے کہا کہ دوسرے شہروں کے نسبت ضلع بھر میں امن امان کی صورتحال بہتر ہوا ہے ۔ جس کی کریڈیٹ ایس ایس پی سید اسد رضا شاہ کو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آنیسٹ پولیس آفیسر کے جانب سے مفاد پرستوں کو نظرانداز کرنے پر مفاد پرست اپنے مفاد کی خاطر ایس ایس پی کندھ کوٹ کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں جن کو کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ شہریوں نے انہیں چتاوی دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا قبلہ درست کریں نہیں تو ان کے گھیراؤ کریں گے اور ان لوگوں کو کورٹوں تک لے جائیں ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مفاد پرستوں کا ساتھ کبھی نہ دیں کیونکہ وہ امن کی دشمن ہے ۔ جبکہ شہریوں نے ایس ایس پی سید اسد رضا شاہ کے حمایت میں نعرے بازی بھی کی اور انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا ۔ انہوں نے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے قومی شاہراہیں بند کر دیں اور کندھکوٹ اضلاع کے مختلف تھانوں پر ان کے خلاف مقدمہ بھی درج ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ جو ایس ایس پی سید اسد رضا شاہ کے خلاف سوشل میڈیا ٹرائل کر رہے ہیں وہ صرف اپنے مفادات حاصل کرنے کے لیے ایسا کچھ کر رہے ہیں انہیں عوام کے جان و مال کی کوئی پرواہ نہیں لوگ ان کا ساتھ کبھی نہ دیں ۔