رتہ امرال پولیس کی اہم کاروائ، ڈکیتی، سنیچنگ اور چوری کی وارداتوں میں ملوث متحرک گینگ کے دو ارکان گرفتار

 
0
430

راولپنڈی 18 جون 2020 (ٹی این ایس): رتہ امرال پولیس کی اہم کاروائ، ڈکیتی، سنیچنگ اور چوری کی وارداتوں میں ملوث متحرک گینگ کے دو ارکان گرفتار،
ملزمان صفت اللہ اور خضر کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایمونیشن، موٹرسائیکل اور مسروقہ رقم برآمد، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے ڈکیتی، سنیچنگ اور چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کے خلاف کاروائ ایس ایچ او رتہ امرال یاسر محمود اور ٹیم نے کی، ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث تھے جن کی گرفتاری راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائ ہے، تفتیش میں اہم انکشافات متوقع ہیں، ایس پی راول راۓ مظہر اقبال ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے جیل بھجوایا جا رہا ہے، شناخت پریڈ کے بعد مزید تفتیش عمل میں لائ جاۓ گی، ایس ایچ او رتہ امرال سی پی او راولپنڈی کی ایس پی راول اور رتہ امرال پولیس کو شاباش، ملزمان کے دیگر ساتھیوں سہولتکاروں کو گرفتار کرنے کی ہدایت،