ڈی پی او ہری پور کا سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں کے سیکورٹی انتظامات کا از خود جائزہ

 
0
248

ہری پور 18 جون 2020 (ٹی این ایس): ضلعی پولیس آفیسر ہری پور نے ضلع ہری پور میں کورونا وائرس سے متاثرہ اور لاک ڈاؤن کئے گئے تمام علاقوں کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ٹی آئی پی ہاوسنگ کالونی، محلہ سوہا، محلہ کھلابٹ اور ممائیہ چوک کے لاک ڈاؤن کئے گئے علاقوں کے دورے کے موقع پر ڈی پی او ہری پور نے سیکورٹی اور حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر متعلقہ سرکل ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز و تاجر برادری کے عہدیداران بھی موجود تھے۔
ڈی پی او ہری پور نے سرکل افسران و ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ تمام متاثرہ علاقوں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جایا۔ ضلعی انتظامیہ کے اداروں کے ساتھ مل کر لاک ڈاؤن والے علاقوں کے مکینوں کی جائز ضروریات کو پورا کیا جائے. غیر ضروری نقل و حرکت کسی صورت نہ ہونے دیں۔ڈیوٹی پر تعینات تمام افسران اس مشکل وقت میں پوری دلجمی سے فرائض سر انجام دیں تاکہ اس وباء کی روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے۔
ڈی پی او ہری پور نے موجودہ صورتحال میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون پر تاجر رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور ان سے ایس او پیز پر عمل کرنے کے حوالے سے کوششیں مزید تیز کرنے کی گزارش بھی کی۔