ہری پور 18 جون 2020 (ٹی این ایس): بٹگرام پولیس کا ایک اور آفیسر کرونا فرنٹ لائن پر کام کرتے ہوئے کرونا وائرس کا شکار ہوکر شہید ہو گئے۔
انسپکٹر بشیر خان جوکہ بٹگرام پولیس میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے کچھ دن قبل بخار میں مبتلا ہوئے اور آج مورخہ:-18.06.2020 کو کرونا وائرس سے شہید ہوگئے۔
نماز جنازہ کرونا پروٹوکول کے مطابق ان کے آبائی گاؤں مانسہرہ میں ادا کیا جائے گا۔
تمام پولیس افسران،اہلکاران و عوام سے گزارش کی جاتی ہے کہ جنازہ میں شرکت کرنے کی بجائے انسپکٹر بشیر خان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
کہ اللہ تعالی بشیر خان کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔آمین