ہائیکورٹ بار کے زیر انتظام راولپنڈی میں ایڈوانسڈ لیبارٹری کےتعاون فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

 
0
110

راولپنڈی 09 جون 2022 (ٹی این ایس): راولپنڈی ھائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیرانتظام فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا جس میں ججز وکلاء اور عدالتی عملے کی کثیر تعداد میں استفادہ کیا۔اس موقع پر ایڈوانسڈ لیبارٹریز پرائیویٹ کےلیب سپروائزر عبدالستار۔ میزڈیکل آفیسر ڈاکٹرعبداللہ نجم۔بابر حسین ایریاسیلز منیجر۔ ایڈووکیٹ مس رضوانہ کوثر بھی موجود تھیں انہوں نے بتایاکہ مستقبل میں وکلا اور عدالتی عملے و معاونین کو 45 فیصد تک رعایت کولسٹرول۔شوگر۔بلڈ شوگر۔سی بی سی۔ای سی جی۔میڈیکل لیبارٹری۔کووڈ 19 ریپڈ ٹیسٹنگ۔کلرڈوپلر الٹراساونڈ ۔ ڈیجیٹل ایکسرے۔ایکو۔سائیکوتھراپی اور دیگر تمام ٹیسٹوں پر دی جائے گی جبکہ فری ھوم سمپل کولیکشن 15 سے 20 کلومیٹر علاقے کیلئے ہر وقت موجود ہوگی ۔ڈاکٹرعبداللہ نجم نے بتایاکہ کیمپ میں زیادہ تر شوگر۔ بلڈ پریشر ۔ذہنی دباو۔امراض معدہ ۔جگر۔گردے مثانے وغیرہ کی تعداد زیادہ نظرآئی انہوں نے کہا کہ سادہ غذا اور ورزش سے زندگی کو پرلطف بنایا جاسکتا امراض قلب سے بچاو کیلئے سگریٹ نوشی ترک کرنا ہوگی۔جبکہ شدید گرمی کے۔موسم میں لو۔ ھیضہ ۔گیسٹرو سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر کرناہونگی ۔لو سے بچنے کیلئے پانی کا استعمال کیا جائےتاکہ ھیٹ اسٹروک اور سن اسٹروک سے بچاجاسکے۔انہوں نے کہا کہ ایڈوانسڈ لیبارٹریز جدید آلات اور پروفیشنل کوالیفائیڈ اسٹاف سے کوالٹی ٹیسٹ کی رپورٹ جاری کرتی ھے۔