راولپنڈی 21 جون 2020 (ٹی این ایس): وارث خان پولیس کی کارروائی، تاش پر جواء کھیلتے ہوئے 08 قمارباز گرفتار، مقدمہ درج، پولیس ذرائع کے مطابق داؤ پر لگی رقم 35ہزار180روپے،04موبائل فونز اوردیگر آلات قمار بازی برآمد، گرفتار ملزمان میں محمد احسن،بابر،راحیل،اسد،کامران، محمد زکریا، شیراز اور حیدر علی شامل ہیں۔ ایس پی راول نے کہا کہ جواء ایسا جرم ہے جو دیگر جرائم کا سبب بنتا ہے، قمار بازوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ سی پی او محمد احسن یونس کی ایس پی راول اور وارث خان پولیس کو شاباش