شہر قائد کے رہائشیوں کو بڑے چیلنج کا سامنا، کے الیکٹرک کا لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھانے کا عندیہ

 
0
384

کراچی 23 جون 2020 (ٹی این ایس): کے الیکٹرک نے شہر قائد کے رہائشی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھانے کا عندیہ دے دیا۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کی جانب سے فرنس آئل کے بعد گیس پریشر میں کمی کا دعویٰ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک نے گیس پریشر میں کمی کو جواز بنا کر بجلی کی پیداوار 2200 میگا واٹ تک محدود کردی ہے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ نیشنل گرڈ سے کے الیکٹرک کو 600 میگا واٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں اس وقت بجلی کی طلب 3300 میگا واٹ ہے۔ اس طرح شہر قائد میں بجلی کی دستیابی اور طلب میں اس وقت 500 میگا واٹ کا فرق ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار اور طلب میں موجود فرق کو پورا کرنے کے لیے رہائشی علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا عندیہ دیا گیا ہے۔