چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے رکن صوبائی اسمبلی صداقت حسین کے ہمراہ بلدیہ غربی کے مرکزی دفتر میں محکمہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے میٹنگ کی

 
0
270

کراچی 23 جون 2020 (ٹی این ایس): چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے رکن صوبائی اسمبلی صداقت حسین کے ہمراہ بلدیہ غربی کے مرکزی دفتر میں محکمہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے میٹنگ کی میٹنگ میں اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور بلدیاتی افسران بھی شریک تھے اراکین کونسل نے متعلقہ یونین کونسلوں میں پینے کے پانی کی قلت اور نکاسی آب کی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فراہمی آب کی قلت کی وجہ سے عوام پانی خرید پر مجبور ہیں جبکہ عدم توجہی کے باعث یونین کونسلوں میں نکاسی آب کی صورتحال بہت زیادہ خراب ہے جس کی وجہ سے عوام کو آمد و رفت میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس موقع پر چیئرمین نے کہا کہ عوام کو پینے کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کے خاتمہ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور وہ امید کرتے ہیں محکمہ واٹر بورڈ کے افسران مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں گے بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کی اکثریت کا تعلق غریب اور متوسط طبقہ سے ہے پانی کے ٹینکر خریدنا ان کے ساتھ ظلم کرنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ بلدیہ غربی اپنے وسائل کو بروئے کار لاکر سیوریج سسٹم کی مرمت و تبدیلی کیلئے اقدامات کررہی ہے مگر سہولیات کی فراہمی کے عمل میں جب تک تمام یوٹیلیٹی سروسز فراہم کرنے والے ادارے مشترکہ طور پر کام نہیں کریں گے اس وقت تک سہولیات کی فراہمی کے عمل میں کامیابی حاصل کرنا نا ممکن ہے۔