SHO پیرودہائی کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی،تاش پر جواء کھیلنے والے05قمار باز گرفتار

 
0
416

راولپنڈی 17 اپریل 2022 (ٹی این ایس): SHO پیرودہائی کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی،تاش پر جواء کھیلنے والے05قمار باز گرفتار،داؤ پر لگی رقم 77ہزار روپے،05موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد،مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق پیرودہائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 05قمار بازوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں قیصر، احمد علی، شکیل، طاہر اور خضر شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم 77ہزار روپے،05موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ نے ایس ایچ او پیرودہائی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قماربازی دیگر برائیوں کی جڑ ہے قمار بازون کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں ۔ ( SHO پیرودھائی )