تنگوانی میں خسرہ وبا کی شکل اختیار کر گیا ایک دن میں خسرہ سے 3 معصوم بچیاں دم توڑ گئی

 
0
185

تنگوانی 17 اپریل 2022 (ٹی این ایس): تنگوانی میں خسرہ وبا کی شکل اختیار کر گیا ایک دن میں خسرہ سے 3 معصوم بچیاں دم توڑ گئی ۔ موذی مرض خسرہ کے باعث گاؤں امیربخش بجارانی سخت متاثر ہوا جہاں پر معصوم بچیاں جہاں پر 4 سالہ جمیلاں 5 سالہ اختیاراں اور 7 سالہ امتیازاں ایک ہی دن میں جان بحق ہو گئے ۔ جب کہ متاثرہ علاقے میں 25 سے زائد معصوم بچے اور بچیاں خسرہ کے موذی مرض میں مبتلا ہیں اہل علاقہ نے بتایا کہ ہمارے بچے خسرہ کے باعث دم توڑ رہے ہیں مگر اب تک صحت کی ٹیمیں متاثرہ گاؤں تک علاج کے لئے نہیں پہنچے انہوں نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سمیت موقعے صحت کے اعلی حکام سے فوری طور پر نوٹس کا مطالبہ کرتے ہوئے متاثرہ گاؤں میں صحت کی ٹیمیں بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ معصوم بچوں کی علاج ہوں اور ان کی زندگیاں بچ سکیں ۔ جبکہ دوسری جانب ڈی ایچ او کندھ کوٹ گلزار علی تنیو نے بتایا کہ متاثرہ علاقے میں خسرہ کے بیماری کا نوٹس لیا گیا ہے ۔ ڈی ایچ او گلزار علی تنیو نے بتایا ہے کہ خسرہ سے متاثرہ علاقے میں بچوں کو رفیوزل خسرہ کی ویکسین کیے جارہے ۔ ڈی ایچ او گلزار علی تنیو نے مزید بتایا کہ متاثرہ علائقے میں کل ( آج ) سے میڈیکل کیمپ تشکیل دیا گیا ہے اسپیشل ڈاکٹرز بچوں کے علاج کریں گے ۔ڈی ایچ او گلزار علی تنیو نے بتایا کہ خسرہ سے متاثرہ بچوں کی بہتر سے بہتر علاج کیا جائے گا ۔ خسرہ کی بیماری کے باعث اہل علاقہ میں خوف کا ماحول ہے جب کے والدین سخت پریشان ہیں بچوں کی ہلاکت پر اہل علاقہ غمزدہ ہر آنکھ اشک بار ہو گیا ہے ۔