ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن ( ای او بی آئی) نے پنشن میں اضافے کے بعد واجبات کی مد میں 2.4 ارب روپے ادا کرنے کا اعلان کر دیا

 
0
788

اسلام آباد 06 جولائی 2020 (ٹی این ایس): ای او بی آئی کے چیئرمین اظہر حمید کا کہنا ہےکہ ای او بی آئی کے رجسٹرڈ پنشنرز کو 3 ماہ یعنی اپریل، مئی اور جون کے بقایاجات اگلے ماہ اگست میں ادا کیے جائیں گے۔

واضح رہےکہ حکومت نے ای او بی آئی پنشنرزکی پینشن میں 2 ہزار روپے اضافے کی منظوری دی تھی اور رجسٹرڈ پنشنرزکو اب ساڑھے 8 ہزار روپے پینشن ملے گی۔