کراچی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سیکڑیٹری بلدیات روشن علی شیخ کے ہمراہ سرجانی ٹاؤن یارو گوٹھ میں ڈالی جانے والی بہتر انچ سیوریج کے کام کا جائزہ لیا

 
0
639

کراچی 09 جولائی 2020 (ٹی این ایس): کراچی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سیکڑیٹری بلدیات روشن علی شیخ کے ہمراہ سرجانی ٹاؤن یارو گوٹھ میں ڈالی جانے والی بہتر انچ سیوریج کے کام کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ویسٹ سلیم اللہ اوڈھو، چیئرمین اظہار الدیں احمد خان اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے چیف آفیسر بھی موجود تھے وزیر بلدیات نے چیف آفیسر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے سیوریج لائن کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے جبکہ سیوریج لائن کی تبدیلی کے عمل میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے تعاون کرنے پر کا شکریہ بھی ادا کیا ڈپٹی کمشنر ویسٹ سلیم اللہ اوڈھو نے کہا کہ سیوریج لائن کی تبدیلی سرجانی ٹاؤن کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران پوری دلجمعی سے فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں بلدیہ غربی کے افسران و عملہ کی جانب سے کام کی جلد تکمیل کیلئے بھرپور تعاون فراہم کیا جارہا ہے چیف آفیسر نے جاری کام کے حوالے بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ بہتر انچ کی لائن کی تنصیب کاعمل ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے جس کی تکمیل کو جلد یقینی بنانے کیلئے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو بلدیہ غربی کا بھرپور تعاون بھی حاصل ہے ۔ ‎