؂ ایس ایچ او حملہ کیس، وڈیرے زید تالپور کی ضمانت مسترد، ملزم گرفتار

 
0
315

عمرکوٹ جولائی22( ٹی این ایس ):سیشن جج نے کنری تھانہ حملہ مقدمے میں وڈیرے زید تالپور سمیت سات ملزمان کی ضمانت مسترد کر دی ہے۔ ضمانت مسترد ہونے کے بعد عمرکوٹ پولیس نے زید تالپور اور اس کے دو ملازمین عبدالکریم اور لچھمن کو گرفتار کر تھانے منتقل کر دیا ہے۔ زید تالپور سمیت دس ملزمان پر دو مئی کو کنری تھانے پر دھاوا بول کر پولیس حکام سے بدسلوکی کرنے کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ اسی مقدمے میں زید تالپور سمیت سات ملزمان عبوری ضمانت پر تھے جبکہ زید تالپور کے بیٹے حسن تالپور سمیت تین ملزمان اے ٹی سی میرپور خاص سے ضمانت حاصل کر چکے ہیں۔ میر زید تالپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان پر وزیر اعلی سندھ کے خاص معاون تیمور تالپور کے کہنے پر جھوٹا مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔