راولپنڈی جولائی22(ٹی این ایس ) آپریشن خیبر فور کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق آپریشن خیبر فور کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے ۔ بریخ چوٹی کلیئر کرانے کے بعد راجگال وادی کو کلیئر کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان کا ایک ایک چپہ پر امن ہو گا