وزیر صحت کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں ‘ترجمان

 
0
398

لاہور جولائی22( ٹی این ایس ):محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب کے ترجمان نے کہاہے کہ وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر خواجہ سلمان رفیق کے دروازے شعبہ صحت سے وابستہ تمام افراد بشمول ینگ ڈاکٹرز، سب پر کھلے ہیں اور کوئی بھی شخص یا افراد وقت لے کر وزیر موصوف سے ملاقات کر سکتے ہیں ۔ترجمان نے اس تاثر کو قطعا بے بنیاد قرار دیاہے کہ خواجہ سلمان رفیق شعبہ صحت سے وابستہ افراد کے مسائل سننے کیلئے وقت نہیں دیتے ۔ ترجمان نے مزید کہاکہ وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈمیڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق متعدد بار یہ عندیہ دے چکے ہیں کہ ان کے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور کوئی بھی اپنے مسائل کے سلسلہ میں ان سے مل سکتا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ ہفتہ کے روز بھی خواجہ سلمان رفیق نے ایک روزنامہ کے فورم میں میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنے دفتر کے دروازے کسی پر بند نہیں کئے اور وہ مسائل کے حل کے سلسلہ میں ہر کسی سے ملاقات کیلئے تیارہیں ۔