سرکاری ڈاکٹروں اور تمام پیرا میڈیکل اسٹاف کی دن کے اوقات میں پرائیویٹ پریکٹس پر مکمل پابندی عائد

 
0
279

ڈیرہ مراد جمالی جولائی22( ٹی این ایس ):ڈپٹی کمشنر جعفرآباد طارق قمرنے کہا ہے کہ سرکاری ڈاکٹروں اور تمام پیرا میڈیکل اسٹاف کی دن کے اوقات میں پرائیویٹ پریکٹس پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے اس سلسلے میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ تمام رجسٹرڈ، لائسنس یافتہ اور غیررجسٹرڈ پرائیویٹ کلینکس کو فوری طور پر اسکریننگ مراحل سے گزار کر تمام کلینکس کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی سے کلیئر کیا جائے اور کلینکس سے متعلق ریکارڈ دوبارہ تصدیق کے لئے ڈی سی آفس/ڈی پی سی آر میں جمع کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام کلینکس ہولڈرز حکومتی قوانین اور رجسٹریشن رولز پر عمل کرتے ہوئے اپنی کلینکس کے بینک اکاؤنٹس اور تمام فنانشل ٹرانزیکشن سے متعلق این ٹی این حاصل کرکے گورنمنٹ ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹیز پرائیویٹ کلینکس کا اچانک دورہ کریں اور اگر کوئی بھی غیرقانونی کلینک اور کلینکس میں کمی بیشی پائی جائے تو انہیں فوری طور پر سیل کیا جائے تاکہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات مہیا کی جاسکیں