تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی کی سینئر رہنما نعیم الحق سے ملاقات

 
0
584

اسلام آباد جولائی22(ٹی این ایس )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور چیف آف سٹاف نعیم الحق نے آج چیئرمین کی ہدایت پر تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی کے وفد سے ملاقات کی۔ وفد خواجہ راشد حفیظ، عارف عباسی، آصف محمود اورچوہدری اصغر پر مشتمل تھا۔ ملاقات میں پاناما کیس کی صورتحال اور مقدمے کے ممکنہ فیصلے اور اس کے اثرات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں راولپنڈی میں تنظیمی امور اور آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے سینئر رہنما اور چیف آف سٹاف نعیم الحق کو راولپنڈی کے حالات اور سیاسی و انتخابای منظر نامے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔