؂کالعدم تنظیم کے تین عہدیداروں کو پچیس ، پچیس سال قید سخت اور ایک ، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا

 
0
326

ساہیوال جولائی22(ٹی این ایس)سپیشل جج انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے کالعدم داعش کے تین دہشت گردوں شان اقبال ، شراف اور محمد اسد کو دھماکہ خیز مواد رکھنے کے جرم میں پچیس ، پچیس سال قید سخت اور ایک ، ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ، عدم ادائیگی جرمانہ مزید چھ ،چھ ماہ کی قید بھگتنا ہوگی۔ اثتغاثہ کے مطابق 26جولائی 2014کو حجرہ شاہ مقیم میں دھماکہ خیز مواد دستی بم وغیرہ سمیت بھاری مقدار میں دہشت گردوں کے ٹھکانے سے برآمد کر لیا تھا اور پولیس نے چھاپہ مار کر شان اقبال ، شراف اور محمد اسدتین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا تھا اور دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ 4/5ایکسپلوزو ایکٹ ،21سی انسداد دہشت گردی ایکٹ اور 16ایم پی او کے تحت درج کرکے تینوں ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا