وفاقی دارلحکومت کے پوش سیکٹر ایف11 مرکز میں سینئر صحافی اور پاکستان جرنلسٹ فاؤ نڈیشن(PJF) کے صدر رانا عمران لطیف کے اہل خانہ کو لوٹ لیا گیا- صحافتی تنظیموں کا بھرپور احتجاج‘ ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر وقار الدین سید کی بر طرفی کا مطالبہ

 
0
403

اسلام آباد 29 جولائی (ٹی این ایس): وفاقی دارلحکومت کے پوش سیکٹر ایف11 مرکز میں سینئر صحافی اور پاکستان جرنلسٹ فاؤ نڈیشن(PJF) کے صدر رانا عمران لطیف کے اہل خانہ کو لوٹ لیا گیا- صحافتی تنظیموں کا بھرپور احتجاج‘ ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر وقار الدین سید کی بر طرفی کا مطالبہ‘ عید لا الضحی کے فوری بعد تحریک چلانے کا اعلان تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ایس ایس پی آپریشن کی عدم تعیناتی اور کرپٹ ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر وقار الدین سید کی جانب سے شہر کے مختلف تھانوں میں من پسند بد عنوان ایس ایچ اوز کی تعینات کے باعث وفاقی دارلحکومت جرائم پیشہ عناصر کی آمجگاہ بن گیا ہے شہر میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے آئے روز شہر کے پوش سیکٹرز میں شہریوں کو لوٹ لیا جاتا ہے دارلحکومت کے اکثر علاقہ بد عنوان اور نااہل ایس ایچ اوز کی ناقص کارگردگی اور جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ ملی بھگت کی وجہ سے نو گو ایریا بن جاتے ہیں – پوش علاقوں اور مارکیٹوں میں شاپنگ کے لئے آنے والے شہریوں خاص طور پر خواتین کو لوٹنے کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں -اسلام آباد کی مثالی پولیس کے افسران شہریوں کو جرائم پیشہ عناصر کے رحم وکرم پر چھوڑ کر خود ستو پی کر سوگئے ہیں بدھ کی رات سینئر صحافی چیئرمین آل پاکستان نیوز پیپرز اینڈ ایڈیٹرز فورم(APNEF) صدر پاکستان جرنلسٹ فاؤنڈیشن(PJF) رانا عمران لطیف کے اہلخانہ کو بدھ کی رات سیکٹر ایف11 مرکز میں واقع الفلاح بنک کے قریب نامعلوم افراد لوٹنے کے بعد فرار ہوگئے- سینئر صحافی رانا عمران لطیف کے اہلخانہ کے ساتھ واردات کی اطلاع ملتے ہی صحا فی برادری مثالی پولیس کی ناقص کارگردگی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی-صحافتی تنظیموں نے وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر وقار الدین سید کی بر طرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے عید لا الضحی کے فوری بعد اسلام آباد میں امن وامان کی مخدوش صورتحال‘ سٹریٹ کرائم میں ریکارڈ اضافے اور پوش سیکٹروں میں شہریوں کو لوٹنے کے واقعات میں اضافے کے خلاف بھرپور تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے-صحافتی تنظیموں کا کہنا ہے کہ کرپٹ ڈی آئی جی آپریشن کی ناقص پالیسیوں اور من پسند کرپٹ ایس ایچ اوز کی مختلف تھانوں میں تعیناتی کے باعث شہری مکمل طور پر غیر محفوظ ہوچکے ہیں – صحافتی تنظیموں کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشن کی بر طرفی کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے بھرپور احتجاج کیا جائے اور یہ احتجاج ڈاکٹر وقار الدین سید کی برطرفی تک جاری رہے گا- سینئر صحافی رانا عمران لطیف کے اہلخانہ کے ساتھ واردات کے بعد نمائندہ ٹی این ایس کے ڈی آئی جی آپریشن سے ان کے موبائل پر با رہا ابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے جواب دینے سے انکار کر دیا جبکہ آئی جی اسلام آباد کے قریبی ذرائع کے مطابق عامر ذولفقار رخصت پر ہیں۔