چین، برطانیہ کی ایران کے خلاف پابندیاں بحال کرنے کے امریکی مطالبے کی مخالفت

 
0
276

واشنگٹن 21 اگست 2020 (ٹی این ایس): چین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کے خلاف پابندیاں بحال کرنے کے امریکی مطالبے کی مخالفت کر دی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ناکامی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ ایران کے خلاف زہر اُگلنے لگی۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے یورپی ممالک پر آیت اللہ کا ساتھ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران پر پابندیاں بحال کرنے لیے جو کچھ ہوسکتا ہے کریں گے۔

مائیک پومپیو نے کہا کہ ایران کا بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ عراق، یمن اور شام کے امن کے لیے خطرہ ہے، امریکا ایران کو میزائلوں کی تیاری سے روکنے کے اقدامات کرے گا۔

امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے تحت اٹھائے گئے اقدامات کے تحت ایران مخالف پابندیوں کا آغاز کریں گے۔