راولپنڈی:SHO کینٹ اعزاز عظیم کی ہمراہ ٹیم کاروائی ،رابری،راہزنی، ڈکیتی اورموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دانشا گینگ گرفتار

 
0
260

راولپنڈی 21 اگست 2020 (ٹی این ایس): راولپنڈی:SHO کینٹ اعزاز عظیم کی ہمراہ ٹیم کاروائی ،رابری،راہزنی، ڈکیتی اورموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دانشا گینگ گرفتار،،وارداتوں کے دوران چھینی گئی رقم،موٹرسائیکل اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ وایمونیشن برآمد۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوکینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اورہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے رابری،راہزنی، ڈکیتی اورموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی دانشا گینگ کاسرغنہ دانش خورشید عرف دانشاکو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزم کے قبضہ سے وارداتوں کے دوران چھینی گئی رقم 60ہزارروپے اوروارداتوں کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ وایمونیشن برآمد کرلیاگیا،ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کا انکشاف کیا،ملزم کے دوساتھی عاقب اورطیب قبل ازیں گرفتار ہوکرچالان ہوچکے ہیں سی پی او راولپنڈی کی ایس پی پوٹھوہار سمیت ایس ایچ او کینٹ کو شاباش