ملک چنگیز کا مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ

 
0
473

کراچی جولائی22(ٹی این ایس) پیپلزپارٹی کی جانب سے ایم این اے ملک اسد سکندر کے سب سے بڑے حریف مسلم لیگ ن کے ملک چنگیز خان کو پیپلزپارٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں انتخابات سے پہلے بڑی سیاسی تبدیلیاں سامنے آنے لگی، پ ایم این اے ملک اسد سکندر اورپیپلزپارٹی کی قیادت میں اختلافات کی خبروں کے بعد ایم این اے فریال تالپور نے ملک چنگیز سے رابطہ کیا۔ملک چنگیز نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کے فیصلے کی تصدیق کردی۔ ملک چنگیز نے کہا کہ اب ملک اسد سکندر کا سورج ڈوبنے والا ہے اور پیپلزپارٹی میں باضابطہ طور پرشامل ہوجاؤں گا۔واضح رہے کہ ملک چنگیز ملک اسد سکندر کے قریبی عزیز اور سیاسی مخالف ہیں۔