ڈوکری میں 50سالہ شخص سانپ کے ڈسنے سے بے ہوش ،اسپتال منتقل

 
0
2927

لاڑکانہ جولائی22(این این آئی) تحصیل ڈوکری کے گاؤں وکوڑو میں 50 سالہ شخص شمن علی سولنگی سانپ کے ڈسنے کے باعث بیہوش ہوگیا جسے ورثا نے علاج کے لاڑکانہ چانڈکا شعبہ حادثات پہنچایا جہاں اسے طبی امداد دے کر ہوش میں لایا گیا۔ اس موقع پر شمن علی کے بھائی جمیل سولنگی نے بتایا کہ میرے بھائی زمینوں پر کام کررہا تھا کہ اچانک پانی میں موجود سانپ نے اسے ڈسے جس کے باعث وہ بیہوش ہوگیا ہے جبکہ ڈاکٹروں کے مطابق شمن علی کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے