لاڑکانہ،گاؤں دریا خان مغیری میں 8 سالہ بچہ نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر دم توڑگیا

 
0
450

لاڑکانہ جولائی22(ٹی این ایس) قمبر کے قریب گاؤں دریا خان مغیری میں 8 سالہ بچہ رمیز بروہی ولد فاروق بروہی نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر دم توڑگیا جس کی لاش ورثا لاڑکانہ چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات لے آئے جہاں بچے کے موت کی تصدیق کے بعد ورثا لاش گاؤں لے گئے۔ اس موقع پر جان بحق بچے کے والد نے بتایا کہ میرا بیٹا سخت گرمی سے بچنے کے لیے گھر کے قریب قائم نہر میں نہانے گیا ہوا تھا جہاں وہ ڈوب کر جان بحق ہوگیا ہے۔ دوسری جانب لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا جبکہ بچے کی والدہ لاش سے لپٹ کر روتی رہی