نواز شریف لندن سے واپس آکر کہاں جائیں گے؟ فواد چوہدری نے اہم منصوبہ بندی سے پردہ اٹھا دیا

 
0
252

اسلام آباد 24 اگست 2020 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف جیل میں سزا کاٹ رہے تھے واپس آئیں گے تو جیل ہی جائیں گے۔

فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عدالت نے شیورٹی کو تبدیل کیا ، شہباز شریف کو بلا کر نواز شریف کی واپسی کی بات کرنی چاہیے۔

وفاقی وزیر نے نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف جیل میں سزا کاٹ رہے تھے واپس آئیں گے تو جیل ہی جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ پلی بارگین کریں گے پیسے واپس کریں گےجبکہ وہ عدالت سے نااہل ہیں الیکشن نہیں لڑسکتے۔