خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے اہم حکومتی عہدیداران کو برطرف کردیا، شاھی فرمان جاری

 
0
3982

سعودی عرب 24 اگست 2020 (ٹی این ایس): سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے گزشتہ روز حکومتی امور سے متعلق چار اہم احکامات جاری کیے جن کے تحت عہدیداران کی تقرری و تبادلے کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے چیئرمین گورنمنٹ پروکیورمنٹ اتھارٹی غسان الشبل کو سبکدوش کرکے بندرالخریف کو نیا چیئرمین مقرر کیا ہے۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان نے اتوار کو چار شاہی فرامین جاری کرکے دو عہدیداروں کی برطرفی اور ان کی جگہ دو کی تقرری کی ہے۔

شاہ سلمان نے نائب وزیر تعلیم برائے جامعات ڈاکٹر حاتم المرزوقی کو سبکدوش کرکے ڈاکٹر محمد السدیری کو نیا نائب وزیر تعلیم برائے جامعات مقرر کیا ہے۔

خبررساں ادارےکے مطابق اس کے علاوہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے برطرفی اور تقرری کے فیصلوں پر عمل درآمد کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔