حکومت کا اوورسیزپاکستانیوں کوانتخابات میں حصہ لینے کا حق دینے کا فیصلہ

 
0
221

اسلام آباد 04 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): اوورسیزپاکستانیوں کوانتخابات میں حصہ لینے کا حق دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ نے اس ضمن میں آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے کا وعدہ کیا ہے۔

بابر اعوان کے مطابق ترمیم کی منظوری کے لیے معاملہ پارلیمنٹ میں لے کرجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئی ترمیم کے تحت دوہری شہریت کا حامل شخص الیکشن لڑنے کا اہل ہوگا۔ بابراعوان کا کہنا ہے کہ انتخاب ہارنے کی صورت میں دوہری شہریت چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور کا کہنا ہے کہ انتخاب جیتنے کی صورت میں عہدے کا حلف اٹھانے سے قبل شہریت چھوڑنا ہو گی۔