وزیراعظم کا عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار، کام جاری رکھنے کی ہدایت

 
0
266

اسلام آباد 04 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے عاصم سلیم باجوہ کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کردیا۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ عاصم باجوہ نے اپنے اثاثوں سے متعلق خبر پر جو ثبوت اور وضاحت دی ہے وہ اس سے مطمئن نہیں لہٰذا عاصم باجوہ اپنا کام جاری رکھیں۔


واضح رہےکہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے صحافی احمد نورانی کی خبر پر وضاحت جاری کی تھی اور اپنے اور خاندان کے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی تھی۔

اپنے بیان میں عاصم باجوہ نے کہا کہ میں نے عزت، وقار کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی ہے اور کرتا رہوں گا۔

تاہم انہوں نے وضاحت اور ثبوت کے بعد بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے سے معذرت کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ وہ بطور چیئرمین سی پیک اتھارٹی کام جاری رکھیں گے کیونکہ سی پیک کو اس وقت اہم توجہ کی ضرورت ہے۔