ذخیرہ اندوزی کی اطلاع دینے والے کو اب انعام ملے گا

 
0
381

اسلام آباد 15 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا انسداد ذخیرہ اندوزی بل منظور کر لیا گیا جس کے تحت ذخیرہ اندوزی کی اطلاع دینے والےکو اب انعام ملےگا۔

بل کے مطابق ذخیرہ اندوزی میں ملوث ڈیلر کو 3 سال قید اور سامان کی لاگت کا 50 فیصد جرمانہ ہوگا جب کہ مجسٹریٹ بغیر وارنٹ اسٹور کو سیل کر سکے گا۔

بل میں کہا گیا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کی اطلاع دینے والےکو برآمد سامان کا 10 فیصد انعام ملےگا، کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ذخیرہ اندوزی کی شکایات پرقانون سازی کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک بھر میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک کئی گوداموں کو سیل کیا جاچکا ہے جبکہ درجنوں ملزمان بھی گرفتار ہوئے۔