پی آئی اے کی جانب سے پروازوں کے متعلق اہم اعلان

 
0
25290

اسلام آباد 17 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کی جانب سے قومی پروازون کے متعلق اہم اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک نے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق نوزائدہ بچوں کے سفر پر ٹکٹس لینا ضروری نہیں ہوگا۔

سی ای او پی آئی اے نے یہ فیصلہ فیملیز کے لئے کیا ہے، نئے فیصلے کے بعد نوزائدہ بچے اپنے خاندان کے ساتھ پی آئی اے کی پروازوں پر مفت سفر کرسکیں گے۔

اس ضمن میں ترجمان پی آئی اے کی جانب سے تصدیق کردی گئی ہے کہ نوزائدہ بچوں کے لیے ٹکٹس ختم کرکے مفت سفر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اس سے قبل نوزائدہ بچوں کو ٹکٹس پر 10 فیصد تک کے اخراجات آتے تھے۔