ایل پی جی گیس سلنڈر رکھنے والی ویگنوں کیخلاف آپریشن ،درجنوں گاڑیوں کو تھانے میں بند

 
0
1108

نارنگ منڈی جولائی22(ٹی این ایس)نارنگ منڈ ی پولیس کاغیر قانونی طورپر ایل پی جی گیس سلنڈر رکھنے والی ویگنوں کیخلاف تیسرے روزبھی آپریشن جاری رہا درجنوں کی تعدادمیں گاڑیوں کو تھانے میں بندکردیاگیا ۔ایس ایچ اورانامحمداقبال نے میڈیاکوبتایاکہ ڈی پی اوشیخوپورہ سرفراز ورک کی خصوصی ہدایت پر نارووال مریدکے روڈ اور نیوکالاخطائی روڈپر چیکنگ کے دوران ان تمام گاڑیوں کوقبضہ میں لے لیاگیا جنہوں نے سواریوں کی سیٹوں کے نیچے ایل پی جی گیس سلنڈرلگارکھے تھے انہوں نے کہاکہ یہ جان لیوا حادثات کاباعث بنتے ہیں اورغیرقانونی کام ہے ۔