لاہور جولائی22(ٹی این ایس ):گزشتہ ماہ کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات کا مجموعی حجم 23فیصد اضافے سے1 ارب 21 کروڑ 77 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ،گزشتہ سال اسی ماہ میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات 98 کروڑ ڈالر کی تھیں،باسمتی چاول کی برآمد میں بھی 33 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق ٹیکسٹائل مصنوعات میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں19 فیصد، بیڈ وئیرز 33 فیصد، سوتی دھاگہ 24 فیصد ،سوتی کپڑے کی برآمد ات میں 18 فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔اعدادوشمار کے مطابق باسمتی چاول کی برآمد میں بھی 33 فیصد اضافہ دیکھا گیااورگزشتہ ماہ 51 ہزار 444 میٹرک ٹن باسمتی چاول بیرون ممالک بھجوایا گیا جبکہ گزشتہ سال جون میں 40 ہزار 312 میٹرک ٹن چاول برآمد کیا گیا تھا۔