بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو یہاں الیکشن لڑنےکی اجازت دی جائے، رحمان ملک

 
0
344

اسلام آباد 17 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ عین ممکن ہے کہ آئندہ 20 سالوں میں کینیڈا کا وزیراعظم پاکستانی ہو۔

انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے ساتھ یہاں ظلم کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو یہاں لوٹا جاتا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پی پی نے ہمیشہ سمندرپار پاکستانیوں کو پروموٹ کیا ہے جب کہ ان کے ساتھ یہاں ظلم کیا جاتا ہے اور لوٹا جاتا ہے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے زور دے کر کہا کہ سمندرپار پاکستانیوں کو دوہری شہریت رکھنے کی اجازت دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو یہاں الیکشن لڑنےکی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ نے سمری بھیجی ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو الیکشن کا حق دیا جارہا ہے۔

پی پی کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی اس ملک سے غداری نہیں کرسکتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے اسپیشل عدالتوں کی ضرورت ہے۔