اسلام آباد سی آئی اے پولیس کی بڑی کارروائی، جڑواں شہروں کی حدود میں موٹر سائیکل لو ڈررکشہ اور گھریلو چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث چار رکنی موٹر سائیکل چور گینگ سمیت پانچ ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ چار مسروقہ موٹر سائیکل، موٹر سائیکل کے پارٹس اور دو عدد لوڈر رکشہ، چارلاکھ روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونیوالا رکشہ اوراسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے،

 
0
133

اسلام آباد 03 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق سنیئر پولیس افسران کی ہدایت پر ایس ڈی پی او سی آئی اے رخسار مہدی کی زیر نگرانی سی آئی اے پولیس ٹیم کے اے ایس آئیز محمد اسحا ق، حیدر علی شاہ اور جوانوں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کارروائی کے دوران جدید تکنیکی بنیادوں اورہیومن ریسورسز کی مدد سے جڑواں شہر وں کی حدود میں مو ٹر سائیکل اور لو ڈررکشہ اور گھریلو چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ افغانی گینگ کے چار ملزمان کو انتہائی حکمت عملی کے ساتھ گرفتارکر لیا،ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں کے دوران چوری شدہ چار ہنڈا 125موٹر سائیکل، مو ٹر سائیکل کے پارٹس، دو رکشے اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی ہیں،
ملزمان میں کامران خا ن ولد حضر ت عمر سکنہ مہمند ایجنسی حا ل پنڈروڑ یاں اسلام آ باد، (گینگ لیڈر)اباسین خان ولد مستا ن خا ن سکنہ افغا نستان حا ل ڈھو ک حیدر ی کو رال اسلام آ باد، اسد خا ن ولد اسما عیل خا ن سکنہ مردان حا ل ڈھو ک حیدری کو رال اسلام آ باد، اورشعیب خا ن ولد شیر محمد خا ن سکنہ قندھار وتخت بھا ئی ضلع مردان حا ل پنڈروڑ یاں اسلام آ باد شامل ہیں۔ ملزمان رات کے اوقات میں گھو م پھر ہنڈا 125مو ٹر سائیکل اور رکشہ کے لا ک تو ڑ کرچوری کر تے تھے، گرفتار ملزمان کے خلاف درج مقدما ت کی تفصیل۔مقدمہ نمبر975مورخہ18.11.21بجرم381.A.411ت پ تھانہ کورال، اسلام آباد،
مقدمہ نمبر 788مور خہ11.11.21بجر م 381.A.411ت پ،مقدمہ نمبر 559مور خہ28.11.21بجرم 381.A.411ت پ تھا نہ کھنہ اسلام آ باد،
مقدمہ نمبر 828مور خہ28.11.21بجرم 411ت پ تھا نہ آئی ایر یا اسلام آ باد، مقدمہ نمبر 583مور خہ08.11.21بجر م 392.411ت پ تھا نہ تر نو ل اسلام آ باد، مقدمہ نمبر 826مور خہ28.11.21زیر دفعہ A.O 13.20.65تھا نہ آئی ایر یا اسلام آ باد،اور مقدمہ نمبر 557مور خہ28.11.21زیر دفعہ A.O 13.20.65تھا نہ کھنہ اسلام آ باد، درج ہیں، ایک اور کارروائی کے دوران پولیس ٹیم نے رات کے وقت بند گھروں کے تا لے اور گرل کاٹ کر چوری کی وارداتوں میں ملو ث ملزم محمد آ صف علی ولد احمد علی سکنہ تحصیل جڑانو الہ ضلع فیصل آباد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے چار لا کھ روپے نقدی برآمد کرلی،
ڈی آئی جی آپر یشنز افضا ل احمد کو ثر نے پولیس ٹیموں میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کارکرد گی کو سراہتے تعریفی اسناد اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے سی آئی اے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ جراہم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کے لئے کوششوں میں مزید تیزی لائی جائے،