ہری پور اتفاقیہ حادثہ یا تشدد ضلع ہری پور کی تحصیل غازی میں کچھ روزقبل ایک گھر میں چارلاشیں برآمد ہوئیں بظاہر گھر میں آگ لگنے سے ایک خاتون اور دوبچے ایک بچی حاں بحق ہوئے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں قتل ثابت ہوگیا

 
0
714

ہری پور 23 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): ہری پور اتفاقیہ حادثہ یا تشدد ضلع ہری پور کی تحصیل غازی میں کچھ روزقبل ایک گھر میں چارلاشیں برآمد ہوئیں بظاہر گھر میں آگ لگنے سے ایک خاتون اور دوبچے ایک بچی حاں بحق ہوئے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں قتل ثابت ہوگیا. تمام مقتولین کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئیں تھیں تشدد ثابت ملزم گرفتار۔تفصلات کے مطابق ضلع ہری پور کی تحصیل غازی میں چند روز قبل ایک گھر سے چار لاشیں برآمد بظاہر گھر میں آگ لگنے کی وجہ سے ایک خاتون اور دو بچے ایک بچی جاں بحق۔گھر کے چاروں افراد کو شدید تشدد کرنے کے بعد گھر کو آگ لگا کر آتش زدی کا بہانہ بنا کر کیس کا رخ موڑنے کی کوشش کی گٸ۔ڈاکٹروں کے پوسٹ مارٹم سے اصل کہانی کھل کر سامنے آ گٸی۔پولیس نے ملزم کے خلاف داٸرہ وسیع کرتے ہوٸے اسے گرفتار کر لیا۔ملزم نے اعتراف جرم قبول کر لیا۔