سرفراز احمد کی کراچی میں انڈر19 کرکٹ ٹیموں سے ملاقات

 
0
28628

کراچی جولائی22(ٹی این ایس ):پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کراچی کی انڈر19 کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلیے نیشنل اسٹیڈیم کی حنیف محمد ریجنل اکیڈمی پہنچ گئے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت جاری اکیڈمی میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اورآفیشلز سے ملاقات کی اور ابھرتے ہوئے کرکٹرزکولگن کے ساتھ بھرپورمحنت کرنے کی تلقین کرتے ہوئے ٹپس دیں جب کہ ان کے ساتھ نیٹ پریکٹس بھی کی۔سرفراز احمد نے اس موقع پر کے سی سی اے اور پاکستان کی جانب سے انڈر19 ٹیموں میں اپنی شرکت کے حوالے سے خوشگوار یادیں بھی تازہ کیں۔