چیف کمشنر اسلام آبادعامر علی احمد کی ہدایات پروفاقی ضلعی انتظامیہ کا شیشہ سینٹر پر کریک ڈاٶن آغاز

 
0
420

اسلام آباد 13 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ محمود نے رات گۓ شہر اقتدار میں قاٸم غیر قانونی شیشہ سینٹرز سیل کردۓ، ذرائع کے مطابق شیشہ سینٹرز میں شیشہ کے ساتھ مختلف نشہ آور ادویات بھی فروخت کی جارہی تھی، ایس ایچ او تھانہ لوہی بھیر نے متعدد افراد کو حراست میں لے کر تھانہ منتقل کردیا
شیشہ سینٹرز نوجوان نسل کو نشے کے ذریعہ تباہی کی جانب دھکیلنے میں مصروف تھے، اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ محمود کا کہنا تھا کہ نوجوان طالبعلم ملک وقوم کا معمار ہیں انکی رگوں میں زہر بھرنے نہیں دیا جاۓ گا، شیشہ سینٹرز زہر بانٹ رہے ہیں ایسے عناصر ملک وقوم کے سرمایہ نوجوان نسل کو اندھیرے میں دھیکلنا چاہتے ہیں تاکہ ملک خداد ترقی نہ کرسکے۔ اسسٹنٹ کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ ایسے عناصر ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں۔ شیشہ سینٹرز کے مالکان کیخلاف مقدمات درج کرلۓ گۓ۔ ریسٹورنٹس کی آڑ میں شیشہ سینٹرز آٸس اور دیگر نشہ آور اشیا فروخت کرنے والے عناصر کیخلاف کارواٸیاں جاری رکھی جاٸیں گی۔