جعلی لیٹر کے معاملے پرمحکمانہ انکوائری کر لی،کسی آفیسرنےارکان پارلیمنٹ سے متعلق فہرست جاری نہیں کی، آئی بی

 
0
372

اسلام آباد ،اکتوبر 12 (ٹی این ایس):  ڈی جی انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان نے واضح کیا ہے کہ جعلی لیٹر کے معاملے پرمحکمانہ انکوائری کرلی،کسی آفیسرنے اراکین پارلیمنٹ سے متعلق فہرست جاری نہیں کی،جعلی لیٹرکے معاملے پرمتعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کروادیا،آئی بی اس معاملےمیں تفتیشی ٹیم کاحصہ نہیں،جعلی لیٹرکے میڈیا پرآنے سے ممبران اسمبلی اور ریاست کےحساس ادارے میں بد گمانی پیدا ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان کا کہنا ہے کہ جعلی لیٹر سے متعلق ہم نے پیمرا سے پوچھا ہے کہ نجی چینل نے یہ لسٹ کیوں آن ایئرکی؟ محکمہ انکوائری کی ہے لیکن باہرکے معاملات کی تفتیش کرنا ہمارا مینڈیٹ نہیں۔محکمانہ انکوائری میں کسی آفیسرنے اراکین پارلیمنٹ سے متعلق فہرست جاری نہیں کی۔ ڈی جی آئی بی نے مزید کہا کہ آئی بی اس معاملے میں تفتیشی ٹیم کا حصہ نہیں۔ جعلی لیٹرکے معاملے پرمتعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کروادیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جعلی لیٹرکے میڈیا پرآنے سے ممبران اسمبلی اور ریاست کے حساس ادارے میں بد گمانی پیدا ہوئی ہے۔