اسلام آباد(ٹی این ایس) اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

 
0
56

اسلام آباد

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

7 کاروائیوں کے دوران 420 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار۔

راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں بحرین کے لئے بُک کئے گئے پارسل سے 800 گرام آئس برآمد۔

بھارہ کہو،اسلام آباد میں ملزم سے 100 عدد نشہ آور (ایکسٹیسی) گولیاں برآمد۔

شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب گاڑی سے 24 کلو گرام چرس برآمد، دو ملزمان گرفتار۔

سپر ہائی وے کراچی پر گاڑی سے 25 کلو 200 گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔

پی ڈی اے موٹروے پشاور کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 15 کلو 600 گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔

پنجگور کے علاقے بونستان میں لاوارث گاڑی سے 75 کلو آئس برآمد،

قلعہ عبداللہ کے علاقے حبیب زئی کے قریب مکان پر چھاپے کے دوران 279 کلو 200 گرام چرس برآمد۔

برآمدشدہ منشیات اسمگلنگ کی غرض سے ذخیرہ کی گئی تھی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔