اسلام آباد(ٹی این ایس) وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی زیر صدارت وزارت قومی صحت میں بین الصوبائی وزرائے صحت کا اجلاس

 
0
68

اسلام آباد

وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی زیر صدارت وزارت قومی صحت میں بین الصوبائی وزرائے صحت کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے مختلف موضوعات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور اہم ترین متفقہ فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں تمام صوبوں کے وزرائے صحت اور نمائندگان نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ’’قومی سطح پر ذیابیطس پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے جس کے تحت ذیابیطس کی سکریننگ، تشخیص اور سرکاری سطح پر مفت علاج کیا جائے گا جبکہ اس کی روک تھام اور پھیلاؤ کو کم کرنے کیلئے آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔”

’’قومی سطح پر ہیپاٹائٹس پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے جس کی مالیت 35.4 بلین ہے۔ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کا بھی اجرا کیا جارہا ہے جس کے تحت پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط کیا جائے گا ۔” وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان

’’ عالمی ادارہ صحت World Health Organization (WHO) کے تعاون سے 500 بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن اور مکمل فعالی کا منصوبہ مختصر ترین مدت میں مکمل کیا جارہا ہے اور اس کا بوجھ خزانے پر نہیں ڈالا جائے گا۔” وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان