لاہور،اکتوبر12 (ٹی این ایس): یورپی یونین اور برطانوی ہائی کمیشن کے نمائندوں نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے ساتھ ملاقات کی جس میں ہائی کورٹ کے فیوچر روڈ میپ اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایشیا فاونڈیشن کی کنٹری ہیڈ مس صوفیہ اور برٹش ہائی کمیشن کے شعبہ رول آف لاءکی ہیڈ مس سوزن بھی وفد میں شامل تھیں۔
وفد نے پنجاب کے عوام کو معیاری اور سستے انصاف کی فراہمی کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
دریں اثناءفاضل چیف جسٹس نے سینیئر ترین جج محمد یاور علی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ اینڈ سول کورٹس مری کا اچانک دورہ کیاجہاں انھوں نے ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ریسٹ ہاوس کی تزئین و آرائش کا بھی جائزہ لیا۔