پاک بحریہ کے نئے سربراہ کا ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ ، فضائیہ کے سربراہ نے مبارکباد دی

 
0
503

اسلام آباد،اکتوبر 12(ٹی این ایس):پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل ظفر محمودعباسی نے ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، ایئر ہیڈ کوارٹر آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے ان کا استقبال کیا۔

بحریہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق امیر البحر نے اس موقع پر پاک فضائیہ کے شہداءکو خراج تحسین کیا اور یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

پاک بحریہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ کے ساتھ بعد ازاں ملاقات کی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ فضائیہ کے سربراہ ائر مارشل سہیل امان نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد ر دی۔امیرالبحرنے دونوں افواج کے مابین موجود ہم آہنگی کو مزید بڑھانے اور اسے نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔