ایف آئی اے کے 38 سب انسپکٹروں کی ترقی

 
0
958

اسلام آباد،اکتوبر12 (ٹی این ایس): قومی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے نے اپنےشعبہ تحقیقات سے وابستہ 14 گریڈ کے 38 سب  انسپکڑوں کو ترقی دیکرگریڈ16 کے انسپکٹر بنادیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کی طرف سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق پرموشن کمیٹی کے محکمہ کے 10 اکتوبر  کو منعقدہ اجلاس  میں کی گئی سفارشات اور  ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی طرف سے انکی منظوری کی روشنی میں بی پی ایس-14 کے درجہ ذیل  سب انسپکٹرس/ انویسٹگیشن  کو فوری عمل کے ساتھ بی پی ایس-16 میں انسپکٹرس/ ینویسٹگیشن کے عہدے پر ترقی دی جاتی ہے۔