ہم درست سمت میں چل نکلے ہیں، وزیر اعظم نے قوم کو خوشخبری سنا دی

 
0
465

اسلام آباد 21 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے خوشخبری ہے ہم درست سمت میں چل نکلے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر پیغام میں بتایا کہ ستمبر میں تہتر ملین ڈالر کے سرپلس کے ساتھ کرنٹ اکاؤنٹ پہلی سہ ماہی کےلئے سات سو بانوے ملین ڈالر سرپلس ہوگیا۔

گزشتہ برس اسی عرصے میں ایک ہزار چار سو بانوے ملین ڈالر خسارے کا سامنا تھا۔

گزشتہ ماہ برآمدات انتیس فیصد بڑھیں، ترسیلات زر میں نو فیصد اضافہ ہوا،یہ پاکستان کیلئےعظیم خوشخبری ہے بالآخر ہم درست سمت میں چل نکلے ہیں