وزیراعظم نے ملک میں 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کی منظوری دے دی

 
0
177

اسلام آباد 27 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): ترجمان وزارت قانون کے مطابق نئی عدالتوں کا مرحلہ وار قیام مالی مشکلات کے باعث کیاجا رہا ہے وزیراعظم نے فنانس اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مکمل تعاون کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے پہلے مرحلے میں 30 احتساب عدالتیں قائم کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا فیصلہ سپریم کورٹ کے حکم پر کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مقدمے کی 21 اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں سپریم کورٹ نے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنےکا حکم دیا تھا۔

دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےکہا کہ ملک کی تمام 24 احتساب عدالتیں فعال ہیں، 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا معاملہ وزارت قانون کے پاس ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں تمام احتساب عدالتوں کو روزانہ کی بنیاد پرکرپشن مقدمات کی سماعت کرنے اور کسی مقدمے میں غیر ضروری التواء نہ دینے کی ہدایت بھی کی تھی۔