ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سندھ حکومت کے طے شدہ قیمت 44 روپے فی کلو کے حساب سے عوام کو آٹا دستیاب کیا جائے گا ۔ ڈپٹی کمشنر کشمور منورعلی مٹھیانی ۔

 
0
206

تنگوانی 02 نومبر 2020 (ٹی این ایس): تفصیل کے مطابق آج ڈپٹی کمشنر منور علی مٹیانی کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس بلایا گیا جس میں فوڈ ڈیپارٹمنٹ اور مل مالکان نے شرکت کی اجلاس میں فوڈ ڈپارٹمنٹ کے عملے نے واضح کیا کہ مل مالکان کو کوئٹہ تحت گندم کی سپلائی کی جائے گی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سندھ حکومت کے طے شدہ قیمت 44 روپے فی کلو کے حساب سے عوام کو آٹا دستیاب کیا جائے گا ۔ضلع بھر میں آٹے کے اسٹال لگائے گئے ہیں جس سے عوام مستفید ہو رہی ہے اس کے علاوہ ہولسیل اور دکانوں پر بھی آٹے کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے گا ڈپٹی کمشنر نے دیگر عملے کو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹ کے اچانک دورہ کریں اور زیادہ منافع لینے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں ۔