تنگوانی کندھ کوٹ میں آوارہ کتوں کا راج 9 افراد کو کو کتوں نے کاٹ لیا

 
0
590

تنگوانی 21 فروری 2022 (ٹی این ایس): تنگوانی کندھ کوٹ میں آوارہ کتوں کا راج 9 افراد کو کو کتوں نے کاٹ لیا، زخمیوں میں خاتوں اور بچے شامل ہیں . کندھ کوٹ کے علاقے تنگوانی اور غوثپور میں آوارہ کتے بے قابو ہوگئے ۔9 افراد کو کاٹ لیا ، زخمیوں میں خاتوں مریم ، مراداں خاتوں ، میمراج باجکانی ، عبید اللہ بھیو ، افضل لولائی ، اور حضور بخش اوگاہیے اور دیگر شامل ہیں ، متاثرین نے ویکسین کرانے کیلئے غوثپور اور تنگوانی رورل ھیلتھ سینٹر پہنچ گئے ، ڈی ایچ او کندھ کوٹ کا کہنا ہے کہ تمام متاثرہ افراد کو ویکسین کیا گیا ہے ۔ آوارہ کتوں کے خوف سے شہری پریشان ہوگئے متاثرین اہل خانہ نے کتا مار مہم کا مطالبہ کیا ہے ۔