گورنر بلوچستان کا بچوں کو اپنی مادری زبان میں تعلیم فراہم کرنے کی ضرورت پر زور

 
0
1616

کوئٹہ 21 فروری 2022 (ٹی این ایس): بلوچستان کے گورنرسید ظہوراحمدآغانے بچوں کواپنی مادری زبان میں تعلیم فراہم کرنے کی ضرورت پرزوردیاہے۔مادری زبا ن کے عالمی دن کے موقع پرایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ مادری زبان کو ذریعہ تعلیم بنانے سے نہ صرف بچوں کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگابلکہ خودزبان کو بھی فروغ ملے گا۔گورنرنے دانشوروں پرقیمتی سائنسی موادکااپنی مادری زبان میں ترجمہ کرنے پر زوردیا تاکہ نئی نسل دنیاکی تخلیق اورجدیدتحقیق سے باخبرہو۔انہوں نے کہاکہ مادری زبان کاعالمی دن نہ صرف ہمیں اپنی مادری زبان بلکہ دوسروں کی مادری زبان کابھی احترام سکھاتاہے۔