بھارت تحریک آزادی کشمیر کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے مقبوضہ جموں وکشمیر میں ابادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کےلیے بیس لاکھ سے زاہد ہندوؤں کو کشمیر کے ڈومیسائل جاری کردیے گے، الطاف احمد بٹ

 
0
361

اسلام آباد 03 نومبر 2020(ٹی این ایس): صدر جموں وکشمیر سالویشن موومنٹ و سنیر کشمیری راہنما الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ بھارت تحریک آزادی کشمیر کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے مقبوضہ جموں وکشمیر میں ابادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کےلیے بیس لاکھ سے زاہد ہندوؤں کو کشمیر کے ڈومیسائل جاری کردیے گے کشمیر میں دی جانے والی قربانیوں کا تقاضا ہے کہ پاکستان سفارتی محاذ پر کشمیر کے حوالے سے متحرک کردار ادا کرے اور بھارتی سازشوں کو ناکام بنا دے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ایشین میڈیا اور بزنس ایوارڈ کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوے کیا، اس موقع پہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات، چیرمین پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان پی ایف یوجے کے سابق صدر افضل بٹ ،ممتاز بزنس مین چودھری روف ،سید سہیل بخاری ، سی ڈی اے یونین کے سابق صدر چوہدری یسین ،اظہر بلوچ ، نیشنل پریس کلب کے سیکرٹری انور رضا، نیشنل پریس کلب کے سیکرٹری فنانس صغیر چوہدری سنیر صحافی عقیل احمد ترین ،سینئر صحافی غلام محی الدین ڈار،ممتاز کالم نویس مظہر برلاس. اینکرعلی رضا علوی،سینئر صحافی راجہ بشیر عثمانی۔ صحافی راجہ کفیل احمد، نثار احمد ،سیبئر صحافی و کالم نویس شمشاد مانگٹ،خالد گردیزی ،عاطف بخاری ،،نصیب اللہ نصیب،سعید بیگ ،راجہ ابرار،ساجد رشید، ممتاز بزنس مین مشتاق عسکری ،عاشق سہو،اسلم رضا، شفیق بٹ قاری امجد ،شیخ شبیر سمیت کئی شخصیات کو ایوارڈ دئیے گئے ،تقریب کے مہمان خصوصی ڈی سی حمزہ شفقات تھے جبکہ مہمان اعزاز زمرد خان تھے ،تقریب کی صدارت ممتاز حریت پسند کشمیری رہنما الطاف احمد بٹ نے کی،

تقریب سے الطاف احمد بٹ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ کشمیری عوام تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کے تمام راستے کشمیر سے ہوکر گزرتے ہیں انہوں نےکہا کہ کشمیری عوام کے بس میں جو کچھ تھا اس سے بڑھ کر انہوں نے اپنا کردار ادا کیا ہے قربانیوں اور عزیمتوں کی لازوال داستان ہے جو کشمیریوں نے رقم کی ہے ازادی کی اس جدوجہد میں لاکھوں کشمیری شہید لاکھوں ہجرت پر مجبور ہوے ہزاروں زخمی و معذور ہیں ہزاروں جیلوں میں بند ہیں کشمیری عوام یہ ساری قربانیاں اسلام آزادی اور تکمیل پاکستان کےلیے دے رہے ہیں انشاءاللہ کشمیریوں کی ان عظیم قربانیوں کے نتیجے میں کشمیر جلد آزادی کی منزل سے ہمکنہار ہوگا الطاف احمد بٹ نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں بیس لاکھ سے زاہد ہندوؤں کو کشمیر کے ڈومیسائل دے دیے گے ہیں مقبوضہ کشمیر میں ابادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی سازش ہورہی ہے بھارت کشمیریوں سے ان کی زبان ثقافت چھیننا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ سچ کے بیانیے کو دنیا کے سامنے رکھا جاے انہوں نے کہا کہ بھارتی انتہا پسند تنظیمیں پاکستان کو مٹانے کے نعرے لگاتی ہیں کشمیر پر حملے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ہندو انتہا پسند تنظیموں کے ان عزاہم سے آگاہ ہونا چاہیے بھارت کے عزاہم ناکام بنانے کےلیے کشمیری و پاکستانی عوام متحد ہوکر جدوجہد کریں کشمیری عوام دفاع پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں ہر سطح پر کشمیریوں کی پشتی بانی کی جاے آج بھارت نے کشمیریوں پر ظلم وجبر کی انتہا کررکھی ہے معصوم کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے عالمی دنیا کے دوہرے معیارات اور تضادات کی پالیسوں کی وجہ سے مسلہ کشمیر گزشتہ تہتر برس سے حل طلب ہے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا میں مسلمان فرانس کے ملعون صدر کے خلاف سراپا احتجاج ہیں فرانس کے صدر نے حضور کی شان میں جو گستاخی کی ہے اسے کسی طور برداشت نہیں کرسکتے دشمن مسلمانوں اور اسلام کے خلاف سازش کررہا ہے پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک فرانس کے ساتھ کیے گے تمام معاہدے منسوخ کیے جاہیں فرانس کی مصنوعات کا باہیکاٹ کیا جائے ،تقریب میں حکومت وقت سے درخواست کی گئی کہ وہ پیر سہیل بخاری کو سول ایوارڈ کیلئے نامزد کرے،اس موقع پہ انجئینر حماد میر،امجد میر بھی موجود تھے