اقوام متحدہ کا اسرائیل سے فلسطینی املاک کو مسماری روکنے کا مطالبہ

 
0
271

اقوام متحدہ 23 نومبر 2020 (ٹی این ایس): کورونا کی وبا کے دوران بھی صیہونی حکومت بے بس فلسطینیوں پر ظلم ڈھانے سے باز نہ آئی اقوام متحدہ نے اسرائیل سے فلسطینی املاک کی مسماری روکنے کا مطالبہ کر دیا۔

اقوام متحدہ کے مندوبین اور انسانی حقوق کے عہدیداران بھی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں بول اٹھے اسرائیلی ریاست کے ہاتھوں فلسطینیوں ‌کے گھروں ‌کی مسماری کی شدید مذمت کر دی۔

صیہونی ریاست سے اس ظلم کو روکنے کا مطالبہ کر دیا انسانی حقوق کے ماہرین نے مطالبہ کیا کہ فلسطینی آبادی کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

ادھر کورونا کی وبا کے دوران بھی اسرائیلی حکومت نے فلسطینیوں‌ کی املاک کی مسماری کی مہم تیز کرتے ہوئے فلسطینیوں‌ کی مشکلات میں اضافہ کر رکھا ہے۔۔